اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : بھارتی یوم جمہوریت کی نام نہاد تقریبات سے قبل تلاشی کی کارروئیوں کا سلسلہ تیز

       
مناظر: 468 | 13 Jan 2024  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل حفاظی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں اور محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات کے پرامن انعقاد کیلئے بلیک پینتھر کمانڈ کنٹرول وہیکلز، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔سرینگر سمیت دیگر شہروں میں مزید چیک پوسٹیں اور بنکرقائم کیے گئے۔ بھارتی فورسز اہلکار گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی مسلسل تلاشی لے رہے ہیں ۔
بھارت کا یوم جمہوریہ ہر برس محکوم کشمیریوں کے لیے مزید مصائب کا باعث بنتا ہے کیونکہ بھارتی فورسز اہلکارحفاظتی اقدامات کے نام پرمقبوضہ علاقے بھر میں چیکنگ اور تلاشی کی کارروئیاںتیز کر دیتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0