اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیر کی آزادی کے سیاسی وعسکری ڈھانچے کے خاتمے کیلئے بھارتی آپریشن آل آؤٹ شروع

       
مناظر: 799 | 16 Jan 2024  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی حکومت نے کشمیر کی آزادی کے لیے قائم سیاسی وعسکری ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن “آل آوٹ”شروع کر دیا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے آپریشن “آل آوٹ” جاری ہے ۔ اس دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کی 83 مقامات پر 125 سے زیادہ غیر منقولہ جائیدادوں کو بحق سرکار ضبط کیاگیا ہے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی )ایس آئی اے کے مطابق یہ جائیدادیں حریت وعسکریت پسندی کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں۔

ایس آئی اے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جموں و کشمیر میںجماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ یہ جائیدادیں مزید کارروائی کے عمل میں ہیں۔آپریشن “آل آوٹ” کے تحت11 جنوری 2024 کو بھارتی حکومت نے تحریک حریت اور مسلم لیگ جموں کشمیر کے تما م اثاثے ضبط کرنے، بینک اکانٹس کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق “دونوں تنظیموں کے اثاثوں کا فی الحال جائزہ لیا جارہا ہے۔ بھارتی حکومت نے یو اے پی اے کا استعمال کرتے ہوئے 27 دسمبر 2023 کو مسلم لیگ جموں کشمیر اور31 دسمبر کو تحریک حریت،جموں و کشمیر پر پر پانچ سال کے لیے پابندی لگائی تھی ۔

بھارتی حکومت یو اے پی اے کے تحت جماعت اسلامی ، لبریشن فرنٹ ، دختران ملت، مسلم لیگ جموں کشمیر اور تحریک حریت جموں و کشمیر پر پابندی لگا چکی ہے جبکہ یو اے پی اے سیکشن 35 کے تحت دیگر13 تنظیموں کودہشت گرد تنظیمیں نامزد کیا ہے ایم ایچ اے نے 28 فروری 2019 کو جماعت اسلامی پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ پر 22 مارچ 2019 کو پانچ سال کے لیے پابندی لگائی گئی ۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر 5 اکتوبر 2023 کو تنظیم پابندی لگائی تھی۔دختران ملت کو 30 دسمبر 2004 کو یو اے پی اے کے سیکشن 35 کے تحت کالعدم قرار دے دیا گیا اور اسے ‘دہشت گرد تنظیم’ قرار دیا گیا۔ ڈی ای ایم کے علاوہ ایل ای ٹی ، جیش محمد، حرکت المجاہدین، حزب المجاہدین، العمر مجاہدین، البدر اور کشمیر میں سرگرم پانچ دیگر عسکری گروپوں کو کالعدم قرار دیاگیا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0