نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے تحریک حریت جموں و کشمیر پر پابندی کے ا پنے فیصلے کو قانونی تحفظ حاصل کرنے کے لیے ایک نام نہاد ٹریبونل تشکیل دیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے تحریک حریت جموںوکشمیر کی بنیادشہید حریت قائد سید علی گیلانی نے 2016ءمیں رکھی تھی۔ مودی حکومت نے تحریک حریت پر گزشتہ برس 31دسمبر کو پانچ برس کیلئے پابندی عائد کر دی تھی۔اب اس نے اپنے اس فیصلے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے دہلی ہائیکورٹ کے ایک من پسند جج پر مشتمل یک رکنی ٹربیونل تشکیل دیا ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے جموںوکشمیر مسلم لیگ پر پابندی کے اپنے فیصلے کو بھی قانونی تحفظ دینے کیلئے پیر کے روز اسی طرح کا ایک ٹربیونل تشکیل دیا تھا۔ مسلم لیگ پر گزشتہ برس 27 دسمبر کو پابندی عائد کی گئی تھی۔