اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایران کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ایرانی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے ایران میں علیحدگی پسند گروپوں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے تین ٹھکانوں میں نصف درجن سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا،دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جوابی کارروائی کیلئے پاکستان نے ائیر فورس، راکٹس، ڈرونز، کلر ڈرونز، لائٹرنگ میونیشنز کا استعمال کیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پاکستان فوج کی خبریں شیئر کرنے والے آفیشل اکاؤنٹ نے پاکستان کے جواب وار کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایران میں بلوچ دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے یہ حملہ ایک روز قبل ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کیا۔
ایران نے پاکستان پر میزائل حملہ کیوں کیا؟
ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل داغے جانے کے معاملے پر پاکستان نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔
ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
ایران کے میزائل حملے، پاکستان نے ’سنگین نتائج‘ سے خبردار کردیا
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں جیش العدل کے دو ہیڈ کوارٹرز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ جیش العدل کیمپ پر پنجگور رائفلز کے علاقے سبز کوہ، چیدگی سیکٹر میں ہوا۔