\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

راجوری: بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک، دو زخمی

       
مناظر: 693 | 18 Jan 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا 1اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی ایک پارٹی ضلع کے علاقے نوشہرہ میں کنٹرول لائن کے قریب گشت کر رہی تھی کہ ایک اہلکار کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس کے نتیجے میں اسکی موت واقع ہو گئی جبکہ واقعے میں2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کی تاحال شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔