اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے، حریت کانفرنس

       
مناظر: 910 | 18 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، بھارتی فورسز نے اہم شاہراؤں اور راستوں پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر خواتین، بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں، قابض بھارتی اہلکار لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر شدید سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے کھڑا رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مقبوضہ علاقے میں وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0