ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

شہباز شریف کا دہشتگردوں کےخلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کارروائی پر خراج تحسین

       
مناظر: 208 | 18 Jan 2024  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی عمل داری سے باہر علاقے میں کارروائی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم ہے، دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں جس کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انسداد دہشتگردی کے مشترکہ نظام کو بحال کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےصبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0