ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے

       
مناظر: 892 | 18 Jan 2024  

 

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو دفتر خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں،پاکستان نے گزشتہ روز سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی مختصر پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور ایرانی سفیر بھی فی الحال پاکستان نہیں آ رہےہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا تھا کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام سفارتی دورے ملتوی کر دیئے ہیں اور پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا تھا کہ چاہ بہار میں جاری پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے اپنا وفد ایران سے واپس بلانے پر اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0