اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرفراز احمد مستقبل سے مایوس، دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا، لندن منتقل

       
مناظر: 584 | 20 Jan 2024  

کراچی (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد دل برداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ کر برطانیہ شفٹ ہوگئے ہیں۔ ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشتہ ہوکر پاکستان کو خیرباد کہہ دیا اور وہ اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سرفراز احمد پاکستان میں مستقبل سے مایوس ہونے کے باجود قومی کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔
سرفراز احمد 2007ء سے 2023ء تک پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں ۔

انہوں نے آخری مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ 36 سالہ سرفراز احمد نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان نے دو عالمی مقابلوں کی ٹرافیاں بھی اٹھائیں۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی ٹرافی اٹھائی تھی جب کہ انڈر 19 کرکٹ میں بھی سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 2006ء میں بھارت کیخلاف فائنل میں فاتح بنی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0