بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

تمام ریکارڈ پاش پاش ، پیاز کی قیمت 350 کی سطح کو چھو گئی

       
مناظر: 225 | 20 Jan 2024  

 

لاہور (نیوز ڈیسک ) پیاز کی قیمت 350 کی سطح کو بھی چھو گئی، کئی شہروں میں فی کلو پیاز مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، 100 کلو کی بوری 30 ہزار سے بھی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیاز کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، پیاز کی قیمتوں میں دگنا اضافے کے باعث پیاز عوام کی دسترس سے باہر جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 100کلو پیاز کی بوری کی قیمت 31ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
بازاروں میں پیاز کی فی کلو قیمت 160سے بڑھ کر 300 سے 350روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 100 کلو بوری کی قیمت ہول سیل مارکیٹ میں 31 ہزارتک پہنچ گئی جسکے باعث مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے پیاز خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔ شہریوں نے پیاز کی قیمتوں پر نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔
بتایا گیا ہے بڑی تعداد میں مقامی پیاز بیرون ملک ایکسپورٹ کیے جانے کی وجہ سے ملک میں پیاز کی قلت اور قیمتوں کا بحران پیدا ہوا ہے۔
دوسری جانب ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ساڑھے 44 فیصد سے بھی اوپر چلی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فی صد اضافہ ہوگیا جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 44.64 فی صد کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ملک میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں 230 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو، مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے مہنگے ہوئے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت 12 روپے 41 پیسے بڑھ گئی، دال مونگ ،بیف جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔ رواں ہفتے کے دوران آلو، چینی پیٹرول سمیت 8 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 1 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی، بریڈ، تازہ دودھ خشک دودھ سمیت 21 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0