سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سردی کا سخت ترین موسم ”چلہ کلاں “اپنے عروج پر ہے۔ سرینگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجہاں گزشتہ شپ کا درجہ حرارت منفی 5.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ اس سے قبل سرینگر میں 25دسمبر کو سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت5.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
مقبوضہ وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میںکم سے کم درجہ حرارت منفی 7.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 8.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا ۔ وادی کے دوسرے مشور سیاحتی مقام پلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شپ کا درجہ حرارت منفی 9.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔