اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

دلی کی عدالت نے نظر بند کشمیری نوجوان کو 14 روزہ عدالتی حراست میں بھیج دیا

       
مناظر: 430 | 20 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) دہلی کی ایک عدالت نے متعدد جھوٹے مقدمات میں گرفتار ایک کشمیری نوجوان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ نے جنید متو نامی نوجوان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور کے رہائشی جنید متو کو رواں ماہ کی 4 تاریخ کو نئی دہلی کے علاقے نظام الدین سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کو پرانے جھوٹے مقدمات میںملوث کیا ہے۔
دریں اثنا ءعدالت نے ایک اور کشمیری نوجوان محمد رفیع نذر کو رہا کرنے کی ہدایت کی کیونکہ بھارتی پولیس ایک جھوٹے مقدمے میں نوجوان کے خلاف کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھی نوجوان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ قائم کررکھا ہے لہذا وہ زیر حراست رہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0