ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عدلیہ کیخلاف گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی گئی، کئی سو اکاؤنٹس بند کیے گئے: وزیر اطلاعات

       
مناظر: 735 | 22 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے عدالتی فیصلے عوام کی مقبولیت ہوتے ہیں لیکن پاکستان اور بیرون ملک عدلیہ کے خلاف گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی گئی۔ پی ٹی اے اور ایف آئی اے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار رائے سے متعلق تفصیلی طور پر لکھا ہوا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا عدالتی فیصلے عوام کی مقبولیت ہوتے ہیں لیکن عدلیہ کے خلاف ملک اور بیرون ملک گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی گئی، عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ عدلیہ کے خلاف مہم جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، عدلیہ کے خلاف مہم میں شامل کئی سو اکاؤنٹس بند کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا ایف آئی اے، پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے سوشل میڈیا پر آنے والی چیزوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، تحقیقاتی ادارے اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایف آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا ہمارا سائبر کرائم ونگ مکمل طور پر چوکنا ہے، سوشل میڈیا پر بہت سے اکاؤنٹس کو مانیٹر کر رہے ہیں، کسی کو ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پی ٹی اے عہدیدار نے کہا کہ ہمارے پاس مواد کو بلاک کرنے کا اختیار موجود ہے، تمام ادارے ہمیں میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا سوشل میڈیا سے متعلق عوام میں آگاہی بہت ضروری ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا اور وہ بغیر معلومات کے اس معلومات کو آگے بڑھا رہے ہوتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیز کے ساتھ ہر کچھ عرصے بعد اجلاس ہوتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0