پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے گئے رام مندر کی افتتاحی تقریب:راجستھان میں گوشت کی تمام دکانیں بند

       
مناظر: 710 | 22 Jan 2024  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے گئے رام مندر کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے آج راجستھان میں ریاستی حکومت نے تمام مذبح خانے، گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند کردیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گوشت کی دکانوںکو بند کرنے کا حکم راجستھان حکومت نے دیا ہے جن میں زیادہ تر دکانیںمسلمانوں کی ملکیت ہیں۔اس بندش کا اطلاق راجستھان کے تمام اداروں پر ہوتا ہے۔ مقامی حکومتوں کے محکمے کے ڈائریکٹر سریش کمار اولا نے راجستھان میں میونسپل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22جنوری کو رام مندر کے احترام میں تمام مذبح خانے، گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے آج (22جنوری کو ) ملک بھر میں مرکزی حکومت کے دفاتر، اداروں اور صنعتی اداروں کے لیے آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔بھارتی حکومت نے 19 جنوری کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس میں تمام وزارتوں اور محکموں کو آدھے دن کی چھٹی کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0