\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ژوب: سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

       
مناظر: 564 | 22 Jan 2024  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ژوب میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 دہششتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا جب کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔