اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خطے کا نیتن یاہو قرار دیدیا۔
ایک بیان میں انیق احمد نے کہا کہ بابری مسجد کے ملبے پر مندر بنانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی جنونیت بھارت کی ریاستی پالیسی ہے،نریندر مودی ہمارے خطے کا نیتن یاہو ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ گجرات کے قصائی کا وزیراعظم بننا بھارتی جمہوریت کے دعوے کا پول کھول دیتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جہاں ہمارے دل دکھی ہیں وہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ آج کا بھارت اس بات کا ثبوت ہے کے قائداعظم محمد علی جناح درست اور پنڈت جواہر لال نہرو غلط تھے۔
انیق احمد نے یہ بھی کہا کہ ہندوتوا دور حاضر کی نازی سوچ ہے، عالمی برادری بھارتی مذہبی جنونیت کا سخت نوٹس لے۔