اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزارت داخلہ نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھیج دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔ نگراں کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہو گی۔