بدھ‬‮   15   جنوری‬‮   2025
 
 

نیب نے پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے کی چھان بین شروع کر دی

       
مناظر: 953 | 24 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پشاور، نیب نے پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے کی چھان بین کا آغاز کر دیا۔ نیب نے نوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے میں کام کرنیوالے کانٹینٹ ڈویلپیرز کو طلب کر لیا ہے۔ نیب کے مطابق اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے قاعدگیاں کی گئی ہیں،نیب نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آج پیش ہوکر تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے۔ سوشل میڈیا انفلونسرز نے اداروں کیخلاف کام کیا، نہ انہیں خزانے سے پیسے دیئے گئے ، پی ٹی آئی نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کانٹینٹ ڈویلیپرز نے جو کام کیا اس کی تفصیل درکار ہے۔ پی ٹی آئی دور میں حکومتی کارکردگی کی تشہیر کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد بھرتی کیے تھے اور نگران دور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کانٹینٹ ڈویلیپرز کوفارغ کر دیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0