منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے: دیویندر سنگھ بہل

       
مناظر: 683 | 24 Jan 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خطہ جموں سے تعلق رکھنے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل، میر شاہد سلیم، محمد عاقب اور اسرار احمد نے جموں میں جاری اپنے بیانات میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ان کے حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو جموں و کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف علاقے پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کے یہ دعوے دھرے کے دھرے رہتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل جسے دنیا بھر میں کشمیری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے شروع کیے گئے ظالمانہ کریک ڈائون کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔حریت رہنمائوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک یہ حمایت جاری رکھے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0