جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے صدیوں پرانی تاریخی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے گئے رام مندر کی افتتاحی تقریب سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرنے پر بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت کی طرف سے مندر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کشمیری نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ایسا مواد شیئر کیا جس میں بابری مسجد کے حوالے سے مودی حکومت کے جھوٹے بیانیے کا توڑکیاگیاتھا۔ قابض حکام نے مواد کو حساس قرار دیتے ہوئے بہت سے نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔راجوری اور ریاسی اضلاع میں بھی نوجوانوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئیں۔