منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کپواڑہ : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 966 | 25 Jan 2024  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا اور کپواڑہ کرناہ روڈبلاک کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے عوام کو پانی اور بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کی قیادت خواتین کر رہی تھیں ۔ مظاہرین کپواڑہ کرناہ روڈپر احتجاج کیلئے اکھٹے ہوئے اور روڈ کو بلاک کر دیا۔مظاہرین نے قابض انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے افسوس ظاہر کیا کہ انہیں پانی کی طویل قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سنگین صورتحال کا سامنا ہے ۔احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ قابض حکام علاقے کے سو سے زائد گھروں کو پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0