ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان میں دہشتگردی کا ہولناک منصوبہ بے نقاب، بھارتی دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار

       
مناظر: 459 | 26 Jan 2024  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں دہشتگردی کا ہولناک منصوبہ بے نقاب، پاکستانی سکیورٹی اداروں نے بھارتی دہشتگرد گروہ اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے اندر حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔
سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ شاہد لطیف کو انڈین ایجنٹوں کی مدد سے قتل کیا گیا، عمیر نے پانچ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی، عمیر کا اعترافی بیان موجود ہے،12 اکتوبر کو محمدعمیر ملک سے بھاگ رہا تھا جس کو گرفتار کیا گیا، یوگیش کمار سے بینک ٹرانزیکشن کے شواہد بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ راولاکوٹ میں شہری محمد ریاض کو مسجد میں قتل کیا گیا، محمد عبداللہ علی نے محمد ریاض کو ستمبر میں قتل کیا، محمد عبداللہ علی نے گرفتاری کے بعد سہولت کاروں کو پہچان لیا، ہمارے پاس ہندوستانی ایجنٹوں کے شواہد موجود ہیں۔
سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی شہریوں کو قتل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی شہریوں اور ملک میں موجود غیر ملکیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صرف ہم نہیں بلکہ کینیڈا حکام نے بھی یہی کہا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0