منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد

       
مناظر: 475 | 27 Jan 2024  
 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی  ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج  محمد بشیر کے رخصت پر جانے کے معاملے میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ان کی درخواست منظور نہیں کی گئی، جس کے بعد جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کے لیے دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔
جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث24 جنوری سے14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔ وزارت قانون نے رخصت کی درخواست منظور نہیں کی، جس کی وجہ سے درخواست واپس لی گئی۔
جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2 ریفرنسز زیر سماعت ہیں جب کہ جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ تک میڈیکل لیو کے لیے درخواست دی تھی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0