جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

ایرانی شہر سراوان میں 9 پاکستانی مزدور قتل

       
مناظر: 356 | 28 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایرانی خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایرانی کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی مزدوروں کو قتل کیا۔
مقامی بلوچ رائٹس گروپ کا کہنا ہے کہ واقعے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے اور متاثرہ جاں بحق و زخمی افراد پاکستانی مزدور تھے جو مقامی ورکشاپ پر کام کرتے تھے اور وہیں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔ مہر ایجنسی کے مطابق اب تک کسی گروپ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ ایران میں فائرنگ سے جاں بحق 5 افراد کا تعلق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے ہے جن میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیاکہ لواحقین کی میتیں لانےمیں مدد کی جائے۔
پاک ایران تعلقات بحال، دونوں ممالک کے سفیروں نے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان آنے کا اعلان، رواں ہفتے سفیروں کو بھی واپس بھیجنے پر اتفاق
جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 2 مزدوروں کا تعلق لودھراں کےعلاقےگیلے وال سے ہے، لودھراں کے رہائشی زبیر اور اس کا بھانجا ابوبکر مزدوری کیلئے ایران گئے تھے۔
دوسری جانب ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بھی واقعے میں 9 پاکستانی مزدروں کے قتل کی تصدیق کی اور کہا کہ سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پرگہراصدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مددکرےگا، زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل جائے حادثہ اوراسپتال کادورہ کرچکے ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ ایران سے پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کے بعد گزشتہ روز ہی پاکستان اور ایران کے سفارتی تعلقات مکمل بحال ہوئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0