منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کے قتل عام کا مقصد ان کے حق خود ارادیت کے مطالبے کو دبانا ہے

       
مناظر: 976 | 29 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) انسٹی ٹیوٹ آف ڈاکیومینٹیشن سینٹر(آئی ڈی سی )نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوںکے قتل عام حق خودارادیت کے سیاسی مطالبے کو دبانے کی بھارت کی گہری سازش کا حصہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آئی ڈی سی کے سربراہ پروفیسر فرحان علی نے سرینگر میں کہا کہ جنوری مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل عام کے واقعات کا مہینہ ہے کیونکہ بھارتی فوجیوں نے 1989سے اس مہینے میں بڑے پیمانے پر قتل عام کئے۔انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی منفی، معاندانہ اور رجعت پسندانہ پالیسیوں سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0