ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

الیکشن کمیشن نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا جاری کر دیا

       
مناظر: 703 | 29 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں موجود نارمل، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 90 ہزار 675 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 44 ہزار 610 ہے جبکہ 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 32 ہزار 324 نارمل، 12 ہزار 580 حساس اور 6 ہزار 40 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
سندھ میں 5 ہزار 937 نارمل، 6 ہزار 545 حساس اور 6 ہزار 524 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 5ہزار 388 نارمل، 6 ہزار 166 حساس اور 4 ہزار 143 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
الیشکن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 961 نارمل، 2 ہزار 337 حساس اور ایک ہزار 730 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0