ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مچ : سکیورٹی فورسز نے کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی

       
مناظر: 723 | 30 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سکیورٹی فوسرز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو پسپا کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کرچکی ہیں۔ نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کہاکہ حملے میں کسی تنصیبات کونقصان نہیں پہنچا،نہ جانی نقصان ہوا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق مچ کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور ضروری طبی عملے کو طلب کرلیا گیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی الرٹ ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد مچ شہرکی بجلی منقطع ہو گئی۔ بعد ازاں پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور بی ایل اے کے جھوٹے، من گھڑت پروپیگنڈا کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0