نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق احکامات کی شفافیت پر اپنا موقف واضح کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ مشاورتی عمل کو منظرعام پر لانے کی ضرورت نہیں تاہم نظرثانی کے عمل کے نتیجے میں جاری ہونے والے اصل احکامات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔یہ احکامات علاقے میں طویل اور وقفے وقفے سے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کئے گئے فیصلوںپر سامنے آئے ہیں جو اکثر سیکورٹی وجوہات کے بہانے نافذ کئے جاتے رہے ہیں۔تاہم یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یہ احکامات مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسیوںپر کس طرح اثراندازہونگے۔