ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ، شبیر شاہ

       
مناظر: 358 | 30 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر نظربند سینئر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کواپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں مقبوضہ کشمیرکے عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے اور لوگوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کرنے کے بھارتی مذموم عزائم پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے ماحول میں جہاں دنیا بھر میںبھائی چارے، امن، خوشحالی اور بنیادی حقوق کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور دنیا کو ایک گلوبل ویلج سمجھا جاتا ہے، یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی پر امن جدوجہد کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیر کشمیری ہندوئوں نے سول انتظامیہ اور بیوروکریسی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اورتجارت، کاروبار اور بیوروکریسی سے مسلمانوں کا مکمل طورپر خاتمہ کر دیا گیا ہے جیسا کے 1947میں ڈوگرہ مہاراجہ کی حکومت نے ان تمام شعبوں سے مسلمانوں کو نکال دیا تھا۔شبیر شاہ نے اسے بھارت کی عبرتناک شکست اور کشمیریوں کی اخلاقی فتح قراردیاجو بھارت کو صرف ایک ظالم اور غاصب کے طور پر دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کشمیر کے آزادی پسند عوام کی بہادری اور استقامت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیری شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوںنے بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوںنے جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔حریت رہنماء نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے وحشیانہ قتل عام، جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0