جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

توشہ خانہ ریفرنس : عمران اور بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا، 787 ملین روپے جرمانہ

       
مناظر: 386 | 31 Jan 2024  

 

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید بامشقت کی سزاسنادی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو چودہ ، چودہ سال قید بامشقت اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے بیان تیار کر لیا ہے، اپنے وکلاء کے آنے پر بیان جمع کراؤں گا۔
بانی پی ٹی آئی نے سزا سنائے جانے کے بعد جج سے کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ میرا بیان میرے کمرے میں ہے ، مجھے تو صرف حاضری کے لیے بلایا گیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے، جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں واپس آنے کے لیے تیار نہیں۔
سماعت کے موقع پر بشرٰی بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں بھی 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔
کیس کا پس منظر
یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں کرپشن کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، فیصلہ آنے کے فوراً بعد انہیں پنجاب پولیس نے لاہور میں واقع زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔
بعد ازاں 29 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد اٹک جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
تاہم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سابق وزیر اعظم کو جیل میں ہی قید رکھنے کا حکم دے دیا تھا۔
6 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0