جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

       
مناظر: 506 | 1 Feb 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے لیے آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔
آئی جی بلوچستان پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں، نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک امیدوار کی ہلاکت اور بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
اجلاس میں خیبر پختوانخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا، دونوں صوبوں میں سکیورٹی کی صورتحال پر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے اور اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنےکاکوئی امکان نہیں ہے جبکہ نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا یقینی بنایا جا رہا ہےکہ انتخابات کیلئے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0