ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی حکومت نے مزید جائیدادیں ضبط کر لیں

       
مناظر: 222 | 2 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مزید کئی شہریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں فاروق احمد ڈار کی چار دکانیں ضبط کر لیں۔
پولیس نے ضلع کولگام میں ایک بشیر احمد کھانڈے نامی شہری کا دو منزلہ رہائشی مکان اور مویشی خانہ ضبط کر لیا۔
بھارتی حکام کشمیریوں کو معاشی طور پر معذور کرنے اور انہیں جاری تحریک آزادی کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں اب تک سینکڑوں املاک ضبط کرچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0