\
بدھ‬‮   21   جنوری‬‮   2026
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس اہلکار کی خودکشی

       
مناظر: 327 | 5 Feb 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں بھارتی پولیس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پونچھ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار اقبال حسین نے ضلع کے تھانہ نوآباد میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ساتھی پولیس اہلکاروںنے اقبال حسین کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔