پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

لداخ خطے کے رہنمائوں کی طرف سے 19فروری سے بھوک ہڑتال کا اعلان

       
مناظر: 660 | 6 Feb 2024  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے کے رہنمائوں نے مودی حکومت کوخبردار کیا ہے کہ اگر19فروری تک انکے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ بھوک ہڑتال شروع کرنے پر مجبو ہوں گے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن تھوپستان چیوانگ اور ماہر ماحولیات سونم وانگچک نے لہہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے چار نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا۔لہہ ایپکس باڈی کے چیئرمین چیوانگ نے مودی حکومت کی طرف سے مذاکرات کے نام پر استعمال کیے جانے والے تاخیری حربوں پر سخت مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد اعلی اختیاراتی کمیٹی نے کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور ایپکس باڈی دونوں سے تحریری مطالبات پیش کرنے کی درخواست کی تھی ۔ تاہم بات چیت کا دوسرا دور تاخیر کا شکار ہے اور اس کے خلاف لداخ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہین ۔انہوں نے کہاکہ ہم نام نہاد کمیٹی کے 19فروری کو ہونے والے اجلاس کے نتائج کا اعلان کریں گے اوراگر نتائج لداخ کے عوام کے حق میں نہ آئے تو پورے خطے میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔چیوانگ نے بھوک ہڑتال سے متعلق ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا ۔رامون میگ سیسے ایوارڈ یافتہ سونم وانگچک نے اپنے مطالبات کے حق میں19فروری سے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت تحفظ اورلداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے سمیت مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کواجاگر کیا ۔لداخ میں حال ہی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے جس میں تقریبا 30ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0