غازی آباد(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے ضلع غازی آباد میں خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 38سالہ بی ایس ایف اہلکار امیت تیاگی نے چھت کے پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔ اہلکار کی لاش کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔بھارتی فورسز میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سے فوجی اہلکاروں میں شدید ذہنی دبائو اور اضطراب کی عکاسی ہوتی ہے ۔ حالیہ برسوں میں بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے خطرناک رجحان میں تشویش حد تک اضافہ دیکھاگیاہے۔