جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قلعہ سیف اللّٰہ: جے یو آئی ف کے دفتر کے باہر دھماکا، 10 افراد جاں بحق

       
مناظر: 733 | 7 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا، یہاں سے مولانا عبدالواسع جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔ دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس سے قبل بلوچستان کے ہی ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق خانوزئی میں پی بی 47 میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0