سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری کی انتظامیہ نے 9 طالب علموں کو ادارے سے معطل کر کے انہیں ہاسٹل ٰخالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معطل کیے گئے طلبا میں فرسٹ ایئر کے ساتھ ساتھ دوسرے اور چوتھے سال کے طلباءبھی شامل ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ان طلبا کو نظم وضبط کی خلاف ورزی کے باعث ایک مخصوص مدت کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ طلبا کے درمیان ریکنگ کے معاملے پر ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
جی ایم سی شعبہ ادویات کے سربراہ ڈاکٹر جمیل حسین خان نے بتایا کہ طلباءکے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مکمل تحقیقات کی گئیں اور تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر نو طلباءکو معطل کیا گیا۔ طلباءکو چار ہفتوں کے لیے کلاسز میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ ان طلباءکو ہوسٹل بھی خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔