سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی” وادی کشمیر “میں سردی کی لہر بدستور جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہو رہا ہے جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے 14 فروری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ”چلہ خورد“چل رہا ہے ۔ چلہ خورد یکم فروری کو شروع ہوا ہے اور اسکا دورانہ 20روز کا ہوتا ہے ۔ چالیس روزہ چلہ کلان (21دسمبر تا 31جنوری ) کی طرح چلہ خورد میں بھی سردی کی شدت برقرار رہتی ہے ۔ چلہ خورد کے بعد دس روز ’چلہ بچہ“ شروع ہوگا جس دوران سردی کی شدے میںکمی واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔