بھوپال(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں متعدد دھماکوں کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی ۔ حادثے میں گیارہ افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہردا میں مگر دا روڑ پر بیرا گڑھ رہا نامی جگہ پر واقع پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے اس قدر شدید تھے کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اگئیں۔ دھماکوں کے بعد فیکٹری میں لگنے والی آگ نے قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثہ اس قدرشدید تھا کہ جو لوگ اندر تھے وہ باہر نہیں نکل سکے۔ دھماکوں کی وجہ سے اینٹیں اور پتھر اڑ اڑ کر دور سڑکوں پر آگرے جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوئے ۔ واقعے میں 174افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں جن میں سے بہت سوں کی حالت نازک ہے۔