جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

الیکشن کے روز ملک میں کہیں بھی انٹرنیٹ بند نہیں ہو گا: پی ٹی اے

       
مناظر: 394 | 7 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کے روز ملک میں کہیں بھی انٹر نیٹ سروس بند نہیں ہو گی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی، الیکشن کے روز صارفین کو انٹرنیٹ کی مکمل سہولت میسر ہو گی، حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کسی قسم کی ہدایات نہیں ملی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ 8 فروری کو الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند رہے گا جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بھی احکامات جاری کیے تھے کہ الیکشن کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بلا تعطل فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0