جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے ہیں، مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں: ترجمان پی ٹی آئی

       
مناظر: 943 | 10 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، آرٹیکل 17 کے تحت اپنے امیدواروں کا گروپ بنا کر حکومت قائم کر سکتے ہیں۔
معظم پاکستان تحریک انصاف کا صوبے اور وفاق میں حکومت بنانے کیلئےمختلف آپشنز پر غور و غوص جاری ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معظم بٹ نے کہ وفاق اور صوبےمیں ہم اکثریتی پارٹی ہیں، کسی سے اتحاد کر کے حکومت قائم کرنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو آزاد کہہ رہا ہے تاہم پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں نےکاغذات نامزگی میں پی ٹی آئی کا ہی حوالے دیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے۔
معظم بٹ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا اور مخصوص نشستوں کیلئے بھی ہم نے فہرست دے رکھی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کے تحت ہم ان مخصوص نشستوں کو کلیم کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا وجود ہے، مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی فہرست پر الیکشن کمیشن غور کرے۔
دوسری جانب پشاور میں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، رؤف حسن، علی محمد خان اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔
اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے سے متعلق بات چیت ہو گی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے بیٹھیک پر غور ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0