پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ہندو ہوں لیکن” ہندوتوا“ کا مخالف ہوں، سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک نے انتہا پسند RSSکو بےنقاب کر دیا

       
مناظر: 871 | 8 Jan 2023  

 

ہبلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ Siddaramaiahنے کہا ہے کہ وہ ہندو ہیں لیکن ہندوتوا کے مخالف ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہندو ہوں اور میں ہندو مخالف کیسے ہو سکتا ہوں لیکن ہندوتوا اور ہندو عقیدے کے گرد سیاست کا مخالف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کے تحت تمام عقائد برابر ہیں۔سدارامیا نے کہا کہ بھارت کی کثیر مذہبی ثقافت ہے جہاں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے اور ہر ایک کو انسان کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئین یہی کہتا ہے اور ہمیں اس کی پابندی کرنی چاہیے۔Siddaramaiahنے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ ان لوگوں کے خلاف ہے جو فرقہ پرستی کو فروغ دیتے ہیں اور ذات پات اور مذہب پر مبنی سیاست کرتے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سدارامیا نے کہا کہ ہندو مہاسبھا اور آر ایس ایس میںسے کسی نے بھی بھارت کی آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0