\
بدھ‬‮   21   جنوری‬‮   2026
 
 

رامبن میں آگ لگنے سے تین کم سن بہنیں جاں بحق

       
مناظر: 314 | 12 Feb 2024  

جموں(نیوز ڈیسک )  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع رامبن میں آ تشزدگی کے ایک واقعے میں تین کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے رامسو میں رات گئے ان کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس میںتینوں بہنیں جان کی بازی ہار گئیں۔آگ کے نتیجے میں گھر کی دوسری اور تیسری منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت9سالہ ثانیہ لطیف،15سالہ صائقہ بانو اور 18سالہ بسمہ بانو کے طورپر ہوئی ہے۔