\
منگل‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

سکیورٹی فورسزکامردان میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن،2دہشت گردہلاک

       
مناظر: 942 | 13 Feb 2024  

 

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سکیورٹی فورسز کی جانب سے مردان میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران آپریشن فائرنگ کےتبادلےمیں2دہشتگردہلاک کردیےگئے،ہلاک دہشتگردوں سےاسلحہ،گولہ باروداوردھماکاخیزموادبرآمدہوا ہے،دہشتگردعلاقےمیں تخریب کاری میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق مقامی لوگوں نےسکیورٹی فورسزکےآپریشن کوسراہا،مقامی افراد نے دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنےکیلئےمکمل تعاون کااظہارکیاہے۔