پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

انجمن نصرت الاسلام کی طرف سے تنظیم کے رکن عبدالمجید میر کی اہلیہ کے وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

       
مناظر: 710 | 13 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اوقاف اور انجمن نصر الاسلام کے دیرینہ رکن عبدالمجید میر کی ہلیہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجدکی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ عبدالمجید میر اور ان کے پورے خاندان کے میرواعظ خاندان کے ساتھ نہ صرف گہرے اور قریبی تعلقات ہیں بلکہ ان کے ہمسائے ہونے کی حیثیت سے بھی انکے میرواعظ خاندان کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔اس دوران مرحومہ کی نماز جنازہ کی امامت میرواعظ کشمیر اور انجمن اوقاف کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کی اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔میرواعظ نے ضلع رام بن کے علاقے رامسومیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کے انتقال پر بھی شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0