ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: لداخ خطے کے لوگوں نے ریاستی درجے ،خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

       
مناظر: 992 | 8 Jan 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے لوگوں نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ اور خصوصی حیثیت چھینے کا اقدام واپس لے۔
لداخ کے دو اعلیٰ سماجی و سیاسی اداروں، لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) نے چار اہم نکات پر اپنا موقف مزیدسخت کر دیا ہے ، جن میں آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت ریاستی حیثیت اور خصوصی حیثیت بھی شامل ہیں۔
لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے بھارتی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ہائی پاور کمیٹی کے مجوزہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کے ڈی اے کے ایک رکن نے بتایا کہ لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ مجوزہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ بحث کے لیے طے کیے گئے ایجنڈے میں وہ امور شامل نہیں ہیں جن کی دونوں تنظیمیں وکالت کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں مزید واضح کیا گیا کہ دونوں ادارے کسی بھی ایسے اجلاس میں شرکت کے لیے تیار ہیں جس میں ہمارا چار نکاتی ایجنڈا بھی شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے بحث کے لیے تجویز کردہ چار نکاتی ایجنڈے میں لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ، آئین ہند کے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ، لداخ کے نوجوانوں کے لیے بھرتی اور ملازمت میں ریزرویشن اورلیہہ اور کارگل کے لیے دو الگ الگ پارلیمانی حلقوں کی تشکیل شامل ہے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ دونوں اداروں نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے ارکان کی تشکیل پر سخت اعتراض کیاکیونکہ بھارتی وزارت داخلہ نے من پسند ممبران کو مذکورہ کمیٹی میں شامل کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0