پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آسام: تین سال کے دوران 3700سے زائد بچے لاپتہ ہوگئے

       
مناظر: 707 | 14 Feb 2024  

گوہاٹی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست آسام میں گزشتہ تین سال کے دوران 3ہزار700سے زائد بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزیر اجنتا نیوگ نے ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے ایم ایل اے بھاسکر جیوتی برواہ کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 2021سے 2023 کے دوران 3ہزار779بچے لاپتہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے کئی کو بازیاب کراکر انکے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔انہوں نے انکشاف کیاکہ ریاست کے تقریبا تمام اضلاع خصوصا کامروپ، ادلگوری، سونیت پور، کوکراجھار، لکھیم پور اور بسوناتھ سے بچوں کی اسمگلنگ کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0