جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کابینہ نے غیر ملکی ائیر لائن کو پاکستان میں فضائی سروس شروع کرنیکی منظوری دیدی

       
مناظر: 381 | 15 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے انڈونیشیاکی ائیر لائن کو پاکستان کیلئے فضائی شروع کرنے اور ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ایوی ایشن کی سمری پر انڈونیشین ائیر لائن کو سرکاری ائیر لائن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے انڈونیشیاکی ائیر لائن کو پاکستان کیلئے سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، ائیر لائن پاکستان کیلئے بی 737 اور اے 320 طیارے استعمال کرے گی اور ہفتہ وار 7 پروازیں شروع کرے گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سیکرٹری تخفیف غربت یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے عامر فدا پراچہ کو یکم جنوری کو عہدے سے ہٹایا تھا، ایم ڈی نہ ہونے سے بیت المال کے مالی اور انتظامی منصوبے متاثر ہو رہے تھے، سیکرٹری تخفیف غربت یوسف خان مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک خدمات سر انجام دیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0