جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

میرواعظ کا حاجی عبدالغفار ہزار کی بہو کے انتقال پر دکھ کا اظہار

       
مناظر: 864 | 17 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے راجوری کدل کے مرحوم حاجی عبدالغفار ہزار المعروف (چاچا)کی بہو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرحومہ عوامی ایکشن کمیٹی کے دیرینہ ساتھی محمد اسماعیل ہزار کی شریک حیات تھیں۔میرواعظ عمر فاروق نے ہزاری خاندان کے تمام افراد بالخصوص محمد اسماعیل ہزاری اور ان کے بیٹے نصیر ہزاری سے اس سانحہ پر تعزیت کیا اور کہا کہ ہم مرحومہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ادھر عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے لیے جنت الفردوس اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ خاندان خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کا چہارم اتوار کو ان کے آبائی قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0