پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج ریاسی میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈز کو ہتھیاروں کی تربیت دے رہی ہے: رپورٹ

       
مناظر: 207 | 19 Feb 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں بھارتی فوج ویلج ڈیفنس گارڈز (VDGs) کے نام پر منظم دہشت گرد گروپوں کو ہتھیاروں کی تربیت دے رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ہتھیاروں کے ایک تربیتی ورکشاپ کے دوران ویلج ڈیفنس گارڈزکوجو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیز (VDC) کے نام سے مشہور تھے، ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی۔ اس تربیت کا مقصد ہتھیاروں کے استعمال میں VDGsکی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔یہ بات تشویشناک ہے کہ علاقے میں تحریک آزادی کی حمایت کرنے والے کشمیری شہریوں کو نشانہ بنانے کی ان کی ایک تاریخ ہے۔بھارتی فوج نے تربیتی کیمپ میں حصہ لینے والے تقریبا 30وی ڈی جیز کو ہتھیاروں کا استعمال، صفائی کا طریقہ کا راور ہتھیاروں کی مرمت کرنا سکھایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0